کرکٹ لیجنڈ اور ذیابطیس کے خلاف مزاحمت کے سفیر وسیم اکرم کا ٹی ڈی سی ہسپتال اسلام آباد کا دورہ
گزشتہ دن کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے نوونورڈسک کے کنٹری مینیجر کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے زیابطیس ہاسپیٹل ٹی ڈی سی اسلام آباد بارہ کہو کا دورہ کیا ۔
ٹی ڈی سی کی ٹیم نے سی ای او ڈاکٹر سعید بابر خان کی رہنمائی میں ان کا استقبال کیا وسیم اکرم نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول لیبارٹری اور فارمیسی فٹ کئیر آئی کئیراور کڈنی کے کلینکس کا بھی دورہ کیا اور اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار اس طرح کیا۔
بلاشبہ یہ پاکستان کا سب سے منفرد اور بڑا شوگر ہسپتال ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے ذیابطیس اور اس سے متعلق تمام امراض کے علاج کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں میں اس کے معیار سے بہت متاثر ہوا ہوں یہاں بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر ہیں یہ ادارہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہاں پر غریب اور نادار مریضوں کا بھی علاج ان کی مالی استطاعت کی پرواہ کیے بغیر کیا جاتا ہے یقینا پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے
نوونورڈسک کے کنٹری مینیجر نے بھی اس موقع پر ٹی ڈی سی کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے موقع پر موجود مریضوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہوں نے ذیابیطیس کے خلاف اپنی مزاحمت کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔
پریس ریلیز
ٹی ڈی سی میڈیا اور مارکیٹنگ ٹیم