اسلام آباد ، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸
پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس چیرٹی دی ڈائیبیٹیز سینٹر اور مشہور ایڈورٹائزنگ ایجنسی پی آر کمیونیکیشن کے درمیان کنٹریکٹ سائیننگ تقریب ہوئی جس میں پی آر کمیونیکیشن کے روح رواں جناب رانا قطب اور ٹی ڈی سی کے نمائندے جناب جنید نصیر فاروقی نے دستخط کئے۔ اس موقع پر رانا قطب نے ٹی ڈی سی کی خدمات کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان کا ادارہ ٹی ڈی سی کے پیغام کو ملک اور بیرون ملک پھیلانے میں بھرپور تعاون کرے گا اور پاکستان کو ذیابیطس سے پاک کرنے میں ٹی ڈی سی کے ہم قدم رہے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ڈی سی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق معالجہ کی سہولیات میسر ہیں اور مستحقین کے لئے یہ خدمات بلکل مفت ہیں اور یہ فلاحی ادارہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے یہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے قارئین 111-111-832 پر کال کر سکتے ہیں۔