انٹرنیشنل ڈائیا بیٹس فیڈریشن کی سالانہ کانفرنس ابوظبی میں 4 سے 7 دسمبر تک منعقد ہورہی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس چیئرٹی دی ڈائیابیٹس سنٹر پاکستان کی ٹیم یہاں موجود ہے۔ ٹی ڈی سی کے ڈاکٹروں کی ریسرچ پر مشتمل 6 مقالہ جات اس عالمی کانفرنس میں پیش کرنے کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔
یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے کہ اتنی تعداد میں اس عالمی معیار کی ریسرچ کو شرف قبولیت حاصل ہوا ہے۔ پاکستان سے نمائندگی کیلئے ڈاکٹر عمر وہاب ۔ ڈاکٹر لودھی۔ڈاکٹر نزہت حمید تشریف لائے ہیں جبکہ ابوظبی سے ڈاکٹر عمران مرزا، بورڈ ممبرز اور چئیر مین ٹی ڈی سی ڈاکٹر اسجد حمید بھی کانفرنس میں موجود ہونگے۔ اس پانچ روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے ذیابیطس ماہرین جدید معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ جدید تحقیقات اور ذیابیطس کی روک تھام کیلئے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے اور دنیا بھر کے ماہرین کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے یہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے