پاکستان کی سب سے بڑی ڈائیابیٹس چئیریٹی دی ڈائیابیٹس سینٹر پاکستان نے اشتراک کیا ہے نوونارڈسک کے ساتھ ایک ایسا گروپ اور نیٹورک قائم کرنے کیلیے جو ذیابیطس کی ٹائپ ون سے مقابلہ کرنے والے بچوں اور جوانوں کیلیے سپورٹ فراہم کرے گا۔
*اس مہم کا آغاز چار فروری سے پورے پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔
ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ اس گروپ کے قیام کے تین بڑے مقاصد ہیں ۔
 -آگاہی اور تعلیم
ذیا بیطس کی ٹائپ ون کے مریض بچوں اور والدین کی تعلیم اور انہیں زندگی گزارنے کے اصول بتانے کیلیے آگاہی کی مہم۔
-حوصلہ افزائی
ٹائپ ون کے مریض بچوں ان کے والدین اور مشہور شخصیات کے تعاون سے ایسے گروپ کا قیام جس میں سب ایک دوسرے کے تجربوں سے حوصلہ افزاِئی حاصل کرینگے اور کامیاب صحت مند زندگی کے راہنما اصول سیکھیں گے۔لیجنڈری وسیم اکرم اس پروگرام کے ایمبیسڈر ہیں۔
-جدید آلات اور سہولیات کی فراہمی
اس پروگرام کے تحت بچوں اور ان کے والدین تک جدید آلات اپلیکیشنز اور ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی کے اقدامات کیے جاِئیں گے تاکہ ذیابیطس کے ساتھ زیادہ بہتر زندگی ممکن ہوسکے۔
دِی ڈایا بیٹس سینٹر پاکستان کے جدید ہسپتال اسلام آباد میں بارہ کہو اور لاہور میں اقبال ٹاون میں کام کر رہے ہیں جہاں بلاتفریق ہر مریض کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں – مزید معلومات کیلیے ویب سائٹ وزٹ کریں یا ہمارے یو این اے نمبر پر رابطہ کریں
051-111-111-832

www.tdc.com.pk