ڈائیابیٹس سنٹر پاکستان کا جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیکل اور آگاہی کیمپ
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آج ٹی وی کے مشہور پروگرام سرعام کی ٹیم سیداقرارالحسن کی رہنمائی میں اپنا ملک گیر کنونشن منعقد کر رہی ہے جس میں تمام ملک سے والنٹیئرز جمع ہو رہے ہیں اس موقع پر پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطیس چئیرٹی دی ڈیابیٹس سنٹر پاکستان نے ایک آگاہی کیمپ منعقد کیا ہے تاکہ زیابیطس کے خلاف مہم اور اس کی آگاہی کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکے ۔
یاد رہے کہ نومبر کا مہینہ عالمی طور پر ذیابطیس کی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے اور دی ڈائبیٹیز سنٹر پاکستان اس موقع پر مختلف پلیٹ فارم سے اس آگاہی کو پھیلانے کے لیے پروگرام منعقد کر رہی ہے آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں ہونے والی اس تقریب میں موجود میڈیکل اور آگاہی کیمپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے یہاں موجود ٹی ڈی سی کا اسٹاف ناصرف یہ کے عوام الناس کو ذیابطیس کے متعلق فراہم کرے گا بلکہ وہاں موجود افراد کی اسکریننگ ٹیسٹ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔جس میں بلڈ ٹیسٹ کولیسٹرول ٹیسٹ اور غذائی معلومات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔
ٹی ڈی سی کے ہسپتال فل وقت اسلام آباد اور لاہور میں کام کر رہے ہیں جہاں تمام مریضوں کا علاج ان کی مالی استطاعت سی قطع نظر کیا جاتا ہے۔نادار مریضوں کو دوائیں لیب ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔کی ڈی سی ملک کے مختلف شہروں میں اسی طرح کے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے ۔مزید معلومات کیلیے رابطہ کیجیے۔
www.tdc.com.pk

OR

Call 051-111-111-832

Convention Center Islamabad
Convention Center Islamabad
Convention Center Islamabad
Convention Center Islamabad