ٹی ڈی سی کے اسلام آباد ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کے پلیٹ فارم کا استعمال شروع کردیا گیا ہے
الحمدللہ آسٹریلیا سے ہمارے نیفرولوجسٹ ڈاکٹر اسرار اس پلیٹ فارم پر کنیکٹ ہو کر اسلام آباد کے کڈنی کیئر کلینک میں موجود مریضوں کو مشورے فراہم کر رہے ہیں
ٹی ڈی سی کی اس کاوش کے ذریعے دنیا بھر کے ماہرین اب اسلام آباد کے کلینک میں رابطے میں آکر مریضوں کو معلومات اور کنسلٹنسی فراہم کرسکیں گے اور مقامی عملے اور ڈاکٹروں کو معاونت فراہم کریں گے
ٹیلی میڈیسن کلینک کے شیڈول کا اعلان ہماری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کردیا جائے گا