روز نیوز نیٹ ورک کے مارننگ شو میں دی ڈائیابیٹس سنٹر پاکستان کی شرکت
نومبر کا مہینہ شوگر کے مرض سے آگاہی کیلئے عالمی طور پر منایا جاتا ہے پاکستان کی سب سے بڑی زیابیطس چیرٹی دی ڈائبیٹیز سنٹر پاکستان اس سلسلے میں اپنی عوامی رابطے کی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے ٹی ڈی سی کا مشن ہے کہ اس مرض سے آگاہی اور اس کی معلومات عوام الناس تک ہر ذریعے سے پہنچائی جائیں اس سلسلے میں میڈیا ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے آج صبح ٹی ڈی سی کے سی ای او جناب ڈاکٹر بابر سعید خان اور منیجر ایڈمنسٹریشن یاسر امین نے روز نیوز نیٹ ورک کے ٹی وی چینل پر مارننگ شو میں شرکت کی ۔دوران گفتگو میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بابر نے اس مرض کی اہمیت اور پاکستان میں اس کے پھیلتے ہوئے رجحان کے حوالے سے بتایا۔گزشتہ سال کے قومی سروے کے مطابق تقریبا پچیس ملین پاکستانی گویا ہر دس میں سے ایک فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے بدقسمتی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہر دو میں سے ایک فرد جو اس مرض میں مبتلا ہیں وہ اس سے لاعلم رہتے ہیں لہذا میڈیا اور دوسرے ذرائع کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلے میں معلومات اور آگاہی کو عام کریں ۔منیجر ایڈمنسٹریشن یاسر امین نے اس سلسلے میں ٹی ڈی سی کی خدمات کے حوالے سے بتایا کہ دی ڈائیابیٹس سنٹر پاکستان کی سب سے بڑی چئیریٹی ہے جس کے ہسپتال اسلام آباد بارہ کہو اور لاہور میں کام کر رہے ہیں یہاں ذیابطیس اور اس سے جڑی تمام بیماریوں کا علاج ،مریضوں کی مالی استطاعت کے قطع نظر، بین الاقوامی معیار کے مطابق مہیا کیا جاتا ہے۔ ٹی ڈی سی ایک اسپیشلٹی ہاسپٹل ہے جس میں زیابیطس اور اس سے متاثر پیروں گردوں اور آنکھوں کی نگہداشت کے خصوصی کلینک کام کررہے ہیں ۔
ٹی ڈی سی کے پبلک ریلیشننگ افسر راجہ زین رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے
مزید معلومات اس فون نمبر یا ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں
UAN :051-111-111-832
www۔tdc.com.pk
پریس ریلیز
میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ٹیم

Press Release
Press Release