پاکستان کے سب سے بڑے ذیابیطس کے ادارے دی ڈائیبیٹیز سینٹر (ٹی ڈی سی) کے زیر اہتمام فیصل مسجد اسلام آباد میں بروز جمعہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح فیصل مسجد کے انتظامی مہتمم اور سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب محمد طاہر نے کیا۔

ٹی ڈی سی کی جانب سے کیمپ میں مختلف سروسز مفت فراہم کی گئیں جس میں ذیابیطس سے متعلق مختلف ٹیسٹ مفت سر انجام دئے گئے جب کہ ذیابیطس کے ماہر معالج اور غذائی ماہرین مسلسل عوام کی رہنمائی میں مصروف کار رہے۔
فیصل مسجد آنے والے سیاحوں اور نمازیوں نے ٹی ڈی سی کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس چیرٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ٹی ڈی سی کا فلاحی ہسپتال اسلام آباد کے قریب بارہ کہو میں واقع ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے ذیابطیس اور اس سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج مستحقین کے لئے مفت کیا جاتا ہے

مزید آگاہی اور معلومات کے لئے 051-111-111-832 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

50472916 2404791586262780 8033420380783771648 O
50472867 2404791296262809 497577669253136384 O
50234304 2404791266262812 5926608230535921664 O
50151395 2404791496262789 2094176279153606656 O
50476240 2404791479596124 7422918731304534016 O
50095583 2404791469596125 7035036180353646592 O
6bac95ea 84ce 46f0 960c F5b01cf2aef0
4cf95440 21df 4b60 A2e2 6ad7ebd3a4da
Cc070d24 8f32 49c8 9f5a 5a15bb111a74
9702929f D5dd 41ee 986c 00ef266db9b6