آپ کا معیاری وزن کتنا ہونا چاہیئے؟

ہر شخص کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ میرا وزن معیاری ہے؟ یا بڑھ چکا ہے؟

آپ BMI Calculator سے معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا وزن٬ آپ کے قد کے تناسب سے کتنا ہونا چاہیئے-

BMI Calculator
Imperial    Metric
ft in
lbs

Warning: file_get_contents(http://pest-exterminator-polly-10382.netlify.com/app.json): failed to open stream: HTTP request failed! HTTP/1.0 404 Not Found in /home/thediab6/public_html/wp-content/plugins/easy-bmi-calculator/template.php on line 67
Powered by Easy BMI Calculator

باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) آپ کے قد اور وزن کی بنیاد پر جسم کی چربی کا ایک پیمانہ ہے، بیس سال سے زائد عمر کے مردوں اور عورتوں پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حوالہ

آپ کا باڈی ماس انڈیکس آپ کے قد اور وزن کے تناسب سے آپ کے جسم کی چربی کی پیمائش ہے. یاد رکھیں آپ کا باڈی ماس انڈیکس اصل میں “جسمانی چربی” کا وزن نہیں ہے، یہ آپ کے قد کی بنیاد پر صحت مند جسم کے وزن کا اندازہ کرنے کا ایک مفید ذریعہ ہے. پیمائش اور حساب کی آسانی کی وجہ سے اسے استعمال کیاجاتا ہے۔

 آپ کا “باڈی ماس انڈیکس نمبر” آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ کاعزن  کم  ، نارمل ، زیادہ  یا  بہت زیادہ یعنی موٹا ہے. تاہم،  مختلف لوگوں کے جسم کے ساخت مختلف ہونے کی وجہ سے،  جو ان کے پٹھوں اور ہڈیوں کی تقسیم  جسے ہم باڈی کا فریم کہتے ہیں اس تقسیم کی وجہ سے اسے تشخیص کے لئے واحد یا حتمی اشارہ کے طور پر  استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔

باڈی ماس انڈ یکس فارمولا

استعمال شدہ یونٹ کے نظام میں سے عام طور پر دو یونٹ باڈی ماس انڈیکس کے حساب لگانے کے فارمولے میں استعمال کیئے جاتے ہے۔

formula

بالغوں کے لئے باڈی ماس انڈیکس ٹیبل

یہ بالغوں کے لئے جسمانی وزن پر مبنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تجویز کردہ باڈی ماس انڈیکس ہے. یہ مرد اور عورت دونوں، اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بالغوں کے لیے باڈی ماس انڈ یکس چارٹ

یہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار پر مبنی باڈی ماس انڈیکس کا ایک گراف ہے ۔ ڈیش دار لائینز ایک اہم کیٹیگری کے اندر سب ڈویشنز کی نمائندگی کرتے ہیں ۔