ٹی ڈی سی کے چئیرمین اور امپیریل کالج آف لندن ڈائیابیٹس سنٹر ابوظبی کے مشہور اینڈو کرائنولوجسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسجد حمید نے آج ٹی ڈی سی کے اسلام آباد ہسپتال میں کلینک کیا۔

ایک پروگرام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ایکسپرٹ بلامعاوضہ ہمارے ہسپتال میں نہ صرف مریضوں کو مشورے اور معاونت فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی ڈاکٹروں کی تربیت بھی کرتے ہیں ۔اس طرح ہمارے ماہرین بین القوامی مہارت سے روشناس ہوتے ہیں۔

اس موقعے پر ٹی ڈی سی کے سی ای او ڈاکٹر بابر سعید نے ڈاکٹر اسجد کو خوش آمدید کہا اور ان کے تعاون کو سراہا۔

مریضوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر اسجد سے مشورے لئے اور ٹی ڈی سی کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔پریس ریلیز

8 Attachments