ذیابطیس اور اس کی وجہ سے ہونے والی وزن میں کمی جب ہم اکثر لوگوں سے کہتے ہیں کہ وزن میں زیادتی دراصل ذیابطیس کا سبب بنتی ہے تو بعض اوقات ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ہم تو پہلے ہی وزن میں کمی کا شکار ہیں اور ہمیں شوگر بھی ہو چکی ہے تو اب ہم وزن کیسے کم کریں

یہاں یہ بات سمجھ لینا ضروری ہے کہ وزن میں کمی کا مشورہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو موٹاپے کی سبب شوگر کے مریض ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں

اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور آپ کے وزن میں کمی ہورہی ہے تو یہ ایک تشویشناک بات ہے اور اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ آپ کی شوگر کنٹرول نہیں ہے شوگر کا مرض دراصل انسولین کی کمی کی وجہ سے آپ کے جسم میں موجود مسلز کو ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے اچانک وزن کم ہونے لگتا ہے  ۔

ایسی صورت میں فورا ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے تاکہ وہ آپ کی دوائی کو ایڈجسٹ کر سکے ساتھ میں صحت مند طرز زندگی اپنائیں

صحت مند طرز زندگی دراصل دو چیزوں کا نام ہے

اچھی اور متوازن غذا اور ورزش

جب آپ ایسی غذائیں استعمال کرتے ہیں کہ جن میں شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں اور فائبر زیادہ ہوتا ہے جیسے پھل اور سبزیاں  تو آپکی شوگر کنٹرول رہتی ہے اسی طرح اگر آپ ورزش یا واک کرنے کے عادی ہیں تو یہ بھی آپ کی شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

لہذا اگر آپ کا وزن تیزی کے ساتھ کم ہورہا ہے یا آپ کی شوگر کی دوائی کے باوجود آپ کے وزن میں کمی واقع ہو رہی ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے اپنی دوائی کو ایڈجسٹ کریں اور صحت مند طرز زندگی اپنائیں