پاکستان کی سب سے بڑی ذیابطیس چیرٹی (دی ڈائبیٹیز سینٹر) اسلام آباد میں کڈنی کیئر سینٹر کا افتتاح

ٹی ڈی سی وہ رفاہی ادارہ ہے جہاں ایک ہی چھت کے تلے ذیابیطیس اور اس سے متعلق تمام پیچیدگیوں کا بین الاقوامی معیار پر علاج مستحقین کے لیے مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چودھری محمد عدنان نے ٹی ڈی سی کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ حکومتی سطح پر ہر ممکن کو شش کریں گے کہ ٹی ڈی سی کی خدمات کو مزید وسعت دینے میں مدد کی جائے گا تاکہ عوام تک علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکے ۔ٹی ڈی سی میں اس وقت بھی ستر فیصد مریض مفت علاج کی سہولت سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین ٹی ڈی سی جناب ڈاکٹر اسجد حمید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کے ادارہ حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ صحت عامہ میں اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقات سے اس ادارے کی معاونت کریں ۔
ڈی ڈی سی میں کڈنی کیئر سینٹر کے قیام میں ٹی ڈی سی کے آسٹریلین چیپٹر نے معاونت فراہم کی ہے ۔اس موقع پر آسٹریلیا سے تشریف لائے مشہور نیفرولوجسٹ جناب ڈاکٹر اسرار خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف کڈنی کیئر سینٹر کی تعمیر اور اس کے قیام میں معاونت کریں گے بلکہ آئندہ بھی اس ادارے کے ساتھ تعاون کرکے ایسی مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عام پاکستانی بھی ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے ۔ٹی ڈی سی کے مرکزی ہسپتال اسلام آباد میں ذیابیطیس کے روزمرہ علاج کے ساتھ ساتھ خصوصی سہولیات جیسے پیروں کے امراض ،آنکھوں کے امراض، دل کے امراض اور گردوں کے امراض کی نگہداشت اور علاج کے کلینک قائم کیے جا رہے ہیں ۔ اور یہ علاج رفاحی بنیادوں پر فراہم کیا جا رہا ہے