پاکستان سینٹر فار فلنتھراپی۔ ایک نان گورنمنٹ خودمختار ادارہ ہے جس کا کام پاکستان میں موجود سماجی خدمات انجام دینے والے اداروں کی اسکروٹنی کرنا اور ان کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جانچنا ہے انتہائی سخت اور کڑی شرائط کے تحت تمام اداروں کی مالی انتظامی اور ادارہ جاتی نظام کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد یہ ادارہ اس طرح کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے یہ سرٹیفیکیٹ اس بات کی غمازی ہے کہ ادارہ ان تمام شرائط پر پورا اترتا ہے الحمدللہ ایک بار پھر دی ڈائبیٹیز سنٹر پاکستان کو اس ادارے کی جانب سے اس سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا ہے