مظفرآباد۔4اکتوبر 2017
دی ڈائیابیٹس سنٹر پاکستان کے اسلام آباد کلینک کے ماہرین کی ٹیم نے مظفرآباد کے مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر ذیابیطس سے آگاہی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا اور مفت دوائیں اور مشورے حاصل کئے۔
اس موقعے پر ٹی ڈی سی پاکستان کے ماہرین کی ٹیم نے مقامی ڈاکٹروں اور اسٹاف کیلئے بھی ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
اس کیمپ کے انعقاد کے لیے ہم جناب بلال حسین۔سی ای او مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور ِ ڈاکٹر جاوید رضا وائس چیئرمین کے ممنون ہیں جن کے تعاون اور مدد کے بغیر اس کیمپ کا انعقاد ناممکن تھا۔