دی ڈائبیٹیز سنٹر پاکستان کے اسلام آباد اسپتال میں آئی کیئر اسپیشلٹی کلینک کا افتتاح
گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ نے مقامی ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسپ ستی صاحب کے ہمراہ
پاکستان کے سب سے بڑے شوگر ہسپتال دی ڈائبیٹیز سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا. اس موقع پر چیئرمین ٹی ڈی سی ڈاکٹر اسجد حمید, بورڈ ممبر ڈاکٹر نزہت حمید,محمد شائق علی اور سی ای او جناب ڈاکٹر بابر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ معزز مہمان نے اس موقع پر دی ڈائبیٹیز سنٹر میں شامل ہونے والی ایک نئی اسپیشلٹی آئی کیئر کلینک کا افتتاح کیا ۔
دی ڈائیبٹیس سنٹر پاکستان کے لاہور اور اسلام آباد میں موجود کلینک ذیابطیس کے مریضوں کو تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے تلے فراہم کر رہی ہیں۔ یہ سہولیات فلاحی بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہیں اور 70 فیصد سے زائد مریض ان سہولیات سے مفت فیض یاب ہورہے ہیں۔
ٹی ڈی سی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔
معزز مہمانوں نے اس موقع پر ٹی ڈی سی میں موجود دیگر سہولیات فٹ کیئر کلینک کڈنی کیئر کلینک لیبارٹری اور فارمیسی کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ادارے کے بین الاقوامی معیار اور تمام مریضوں کی بلاتفریق خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic
Opening of Eye Care Clinic