Thenews

 

دی ڈائبٹیز سینٹر اور راولپنڈی چیمبر کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دی ڈائبٹیز سینٹرکے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا تھا ۔

دی ڈائبٹیز سینٹر کی جانب سے سی ای اوطاہر عباسی اور راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر محمد ناصر مرزا نے دستاویز پر دستخط کیے۔ سمجھوتے کے تحت دی ڈائبٹیز سینٹر راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کنسلٹنٹ فیس ،لیب ٹیسٹس اور دیگر سہولیات پر خصوصی ڈسکاونٹ دے گا-

فاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں ایگزیکٹو ممبران ، نائب صدور اور دونوں فریقوں کی ٹیم کے سینئر منیجرز شریک تھے۔

اس موقع پر سی ای او ٹی ڈی سی طاہر عباسی نے اظہار خیال کیا کہ کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ، ٹی ڈی سی مریضوں کو ورلڈ کلاس ذیابیطس کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کے فروغ کے لئے شعور بیدار کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئےہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر طبی اور ذیابیطس کے آگاہی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر ناصر مرزانے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اپنے ممبران کی سہولت کے لیے ٹی ڈی سی کے ساتھ بھی ایم او یو کر رہےہیں تاکہ انہیں معیاری صحت، علاج معالجے کی سہولتیں ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں۔