اپنے نمبرز کو پہچاننے۔۔۔

آپ کی فاسٹنگ  یعنی ناشتے سے پہلے گلوکوز70  سے 120 کے درمیان ہونی چاہئے۔

کھانے کے تقریباً دو گھنٹے کے بعد گلوکوز 180 سے کم ہونا ضروری ہے۔

اگر آپ ہر تین مہینے پر ہیمو گلوبن گلوکوز ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس کا رزلٹ 5.7 سے کم ہونا نارمل شخص کی علامت ہے.

۔5.8 سے 6.5 کے درمیان رزلٹ اس بات کی علامت ہے کہ یہ پری ذیابیطس ہے یعنی ذیابیطس نہیں ہوئی لیکن اگر اپنے کھانے پینے کی عادات اور ورزش نہیں کرتے ہیں تو زیابیطس ہوسکتی ہے یہ وارننگ سگنل ہے قدرت آپ کو سگنل دے رہی ہے احتیاط کا لہذا ایسی صورت میں اپنا وزن کم کریں کھانوں سے کاربوہائیڈریٹ یعنی گندم اور چاول ہٹا دیں۔ ہمارا ڈائیٹ پلان اس میں آپکی مدد کرے گا۔ جس کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Healthy Diet Plan

۔6.5 سے زیادہ رزلٹ کی صورت میں ذیابیطس ہو گئ ہے لیکن دوا کے ساتھ اگر اوپر دیا گیا پلان عمل کریں گے تو دوا کی مقدار کم ہوسکتی ہے اور بعض صورتوں میں ذیابیطس ختم یعنی ریورس ہو سکتی ہے۔