انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدلباری نے دی ذیابیطیس سینٹر کا دورہ کیا اور دی ذیابیطیس سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بابر سعید خان سےملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد دونوں اداروں کےدرمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو بڑھانا تھا ۔بلخصوص ذیابیطیس کے حوالے سے اسکی تعلیم اور آگاہی کو کیسے لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر بابر سعید خان کا کہنا تھا کہ ناٹ فور پرافٹ ہسپتالز کو ایک گروپ بنانا چاہئے جو مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکیں۔
ڈاکٹر عبدلباری نے ٹی ڈی سی کے ادارے کی خدمات کو سراہا اور ارادہ ظاہر کیا کہ دونوں ادارے ایک ہی مقصد کے تحت معاشرے کے پسماندہ افراد کو طبی سہولیات رفاہی بنیادوں پر فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں اور باہمی تعاون سے اشتراک کے ذریعے اس کار خیر میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔

Indus Hospital
Indus Hospital
Indus Hospital